‘فیسوں میں 20 فیصد رعایت نہ دینے والے نجی اسکولوں کے خلاف ایکشن ہو گا’

کورونا صورتحال دیکھ کر اسکولز کھونے کا فیصلہ کریں گے، وزیر تعلیم پنجاب

لاہور: صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ ماہوار فیسوں میں 20 فیصد رعایت نہ دینے والے نجی اسکولوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے شکایت سیل قائم کردیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ پورا یقین ہے کہ پرائیویٹ اسکول مالکان بھرپور تعاون کریں گے۔

مزید پڑھیں: پنجاب: پرائیویٹ اسکولز کا50 فیصد فیس کم کرنے سے انکار

اس سے قبل مراد راس نے نجی اسکولز کے مالکان کو خبردار کر دیا کہ وہ دو ماہ کی فیس 20 فیصد کم وصول کریں گے جبکہ والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس وقت تک فیس جمع نہ کرائیں جب تک نیا فیس چالان انہیں موصول نہیں ہو جاتا۔ صوبائی وزیر تعلیم نے نیا بورڈ بھی بنانے کا اعلان کر دیا۔


متعلقہ خبریں