لاک ڈاؤن: وفاق کے فیصلوں پر سندھ کے تحفظات

ایم کیو ایم والے الگ صوبے کی بات کرتے ہیں، مقاصد کھل کر سامنے آگئے ہیں: ناصر شاہ

کراچی: وفاق کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اعلان کردہ مزید دو ہفتوں کے لاک ڈاؤن پر حکومت سندھ نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

جزوی لاک ڈاوُن مزید 2 ہفتے تک جاری رہے گا، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے پر صوبائی حکومت کو کچھ تحفظات ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم وفاق کے فیصلے پر عمل درآمد کریں گے لیکن ایس او پیز ہمارے ہوں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ے بچنے کے لیے ایس او پیز پر سب کو عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے اعلان کیا کہ ایس او پیز پر عمل کرنے والوں کو کام کرنے کی اجازت ہوگی لیکن ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ عمل درآمد نہ کرنے پر متعلقہ انڈسٹری کو کھولنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

تعمیراتی سیکٹر سے جڑے تمام شعبے کھول رہے ہیں، حماد اظہر

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر نے چند گھنٹے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ تعمیراتی سیکٹر سے جڑے تمام شعبے حفاظتی تدابیر کے ساتھ کھول رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ ای کامرس اور لوکل ڈیلیوری کے لیے کاروبار کھول رہے ہیں جبکہ سافٹ ویئر ہاوسز ، فرٹیلائزر پلانٹس، نرسریاں اورزراعت کے یونٹس کو بھی کھولا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے بتایا تھا کہ جانوروں کے لیے طبی اسپتال ، کتابوں و اسٹیشنری کی دکانیں، شیشہ بنانے والی صنعتیں، الیکٹریشن، پلمبرز اوردرکھانوں کو بھی کام کرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اور وفاقی وزیر حماد اظہر کے مطابق حجام کی دکانیں کھولنے سے متعلق صوبوں کی مختلف آرا تھیں لیکن انہیں بھی کھول رہے ہیں۔

لاک ڈاؤن کے علاوہ اس وبا سے نمٹنے کا کوئی اور راستہ نہیں، سعید غنی

وفاقی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلوں کی بابت ان کا کہنا تھا کہ سیمنٹ، بجری اور ریت بنانے والے یونٹس سمیت تمام ایکسپورٹ انڈسٹر یز کو بھی کھولا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں