اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے خصوصی پرواز کی اجازت دے دی ہے۔ اجازت ملنے کے بعد اب خصوصی پرواز دبئی سے پشاور کے لیے اڑان بھرے گی۔
یو اے ای: مختلف ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی
ہم نیوز نے سول ایوی ایشن کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ سی اے اے کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد پرواز آج (14 اپریل) کو دبئی سے پشاور پہنچے گی۔
اس ضمن میں انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ خصوصی پرواز کا اجازت نامہ ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، معید یوسف
ہم نیوز کے مطابق پشاور آنے والی خصوصی پرواز سے وہ 180 پاکستانی وطن پہنچیں گے جو سفری پابندیوں کی وجہ سے دبئی میں پھنسے ہوئے تھے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ پرواز کے عملے کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
بنکاک: محب مرزا اور صنم سعید سمیت 270 کی وطن آمد
بنکاک میں پھنسے ہوئے 270 پاکستانیوں کو بھی لے کر آج خصوصی پرواز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ رہی ہے جس میں اداکارمحب مرزا اور اداکارہ صنم سعید بھی وطن واپس آرہے ہیں جو ایک فلم کی شوٹنگ کے لیے بنکاک گئے تھے لیکن سفری پابندیوں کی وجہ سے وہاں پھنس گئے تھے۔