وفاقی کابینہ کا لاک ڈاوُن میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کا فیصلہ، ذرائع


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک میں جاری لاک ڈاوَن میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاک ڈاوَن میں توسیع سے متعلق وفاقی کابینہ ارکان میں مکمل اتفاق پایا گیا۔ لاک ڈاون میں توسیع کے حوالے سے متعلق وزیراعظم تھوڈی دیر میں خود اعلان کریں گے۔

ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزراء نے کورونا وائرس کے پیش نظر مزید احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ کو 2 مجوزہ آرڈیننس سے متعلق بریف کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ کو تعمیراتی شعبے کو آسانیاں فراہم کرنے سے متعلق آرڈیننس پر بریفنگ کیا گیا۔ افراط زر کنٹرو ل کرنے اور اشیائے ضروریہ کی فراہمی سے متعلق آرڈیننس پر بریف کیا گیا۔

مزید پڑھیں: اگر صنعتیں کھولنی ہیں تو لاک ڈاون ہی نہ کریں، نوید قمر

معاون خصوصی نے کہا کہ آرڈیننس میں مہنگی اشیا فروخت کرنے والے کیلئے سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی میں فوڈ پرائس ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی گئی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایمرجنسی کیش ٹرانسفر کو شفاف بنانے پر ثانیہ نشتر کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ احساس پروگرام پاکستان کی تاریخ میں میرٹ پر مبنی شفاف پروگرام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کیش ٹرانسفر میں ٹیکنالوجی کے مطابق تصدیق کی جاتی ہے۔ایمرجنسی کیش ٹرانسفر پروگرام میں سیاسی بنیاد پر کوئی عمل دخل نہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے صوبوں اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ لوگوں کی سہولیات کے لیے حکومتی اقدامات جاری ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے اسلام آباد چڑیا گھر کا کنٹرول وائلڈ لائف کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سماجی فاصلے کے ذریعے ہی کوروناوائرس کو شکست دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نےای او بی آئی پنشن میں اضافے کی سمری موخرکردی۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سوا 5 بجے قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔

 


متعلقہ خبریں