اسلام آباد: اسلام ہائی کورٹ نے قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ فراہمی کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
تحریری فیصلے میں عدالت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو قبائلی اضلاع میں تھری جی اور 4 جی سروس فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ انٹرنیٹ تک رسائی شہریوں کا بنیادی آئینی حق ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں انٹرنیٹ کے استعمال میں 15 فیصد اضافہ
عدالتی حکم نامے میں کہا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 19 شہریوں کو اظہار رائے کی آزادی کا حق دیتا ہے۔
عدالت نے وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے سے 20 اپریل تک حکم پر عمل درآمد کرا کر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔