راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر ہم ڈیلیور کریں گے تو سپریم کورٹ تعریف بھی کرے گی تاہم ہمیں مزید بہتر کارکردگی دکھانی ہو گی۔
ہم نیوز کے پروگرام ’ بڑی بات ‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ جو بھی کہہ رہی ہےعوام کے فائدے کے لی کہہ رہی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ لاک ڈاوَن بڑھانےکا فیصلہ ہوچکا ہے،اس میں توسیع سے متعلق فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک بھی کورونا کے آگے بےبس ہیں، حکومت جتنی کوشش کرسکتی ہےکر رہی ہے، عمران خان کےبس میں جتنا ہےوہ ڈیلیور کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبوں نےکہا ہے کہ ابھی ٹرینیں نہ کھولیں،فی الحال ریلوے آپریشن معطل رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے، حکومت اور ادارے ایک پیج پر ہیں، ق لیگ اورایم کیوایم بھی حکومت کےساتھ ہیں۔