اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ آٹے اور چینی کی رپورٹ کے بعد شدید زہنی دباؤ کا شکار ہیں۔
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سندھ حکومت کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ میڈیا مسلسل سندھ کےعوام کی حالت زار سے پردہ اٹھا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سیاست سیاست کھیل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے وزیر اعلیٰ سندھ پہلے خود خبرنامہ پڑھنے ٹی وی پر آتے تھے آج وزیروں کو بھیج دیا۔ ہمارا خیال تھا کہ صوبائی وزیر ٹی وی پرعوام کو فاقوں سے بچانےکی حکمت عملی بتائیں گے۔
مراد سعید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ آٹے اور چینی کی رپورٹ کے بعد شدید ذہنی دباؤ کا شکار دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ مراد علی شاہ کو ناجائز سبسڈیز دینے کی ان کی واردات بے نقاب ہونے کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مراد علی شاہ نے زرداری اور اومنی گروپ کو جو سبسڈی دی وہ جعلی اکاوَنٹس سے برآمد ہوئی۔
مراد سعید نے انکشاف کیا کہ بطور وزیر خزانہ مراد علی شاہ نے 7 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی دی اور مراد علی شاہ عوام کا پیسہ جعلی اکاوَنٹس میں بھیج کر آصف علی زرداری کا نمک حلال کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں قوم کو کورونا وبا سے مل کر لڑنا ہوگا، اسد قیصر
انہوں نے کہا کہ آٹے اور چینی کی تحقیقات کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ کو اپنا انجام نظرآ رہا ہے۔ مراد علی شاہ نے آصف زردادی کی بدعنوانی بچانی ہے تو وزارت اعلیٰ کا منصب خالی کر دیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کے نقش قدم پر چلتے تو کورونا کی پیش قدمی اس انداز میں جاری نہ رہتی۔