کورونا: سب کو آگے آکر کردار ادا کرنا ہوگا، مولانا فضل الرحمان

فوٹو: فائل


پشاور: جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے سبب ملک میں عوام مشکلات سے دوچار ہیں سب کوآگے آکر کردار ادا کرنا ہوگا۔

پشاور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس انسانی مسئلہ ہے، جس سےمعیشت پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔ مغربی دنیا ایشیاکے مقابلہ میں زیادہ متاثر ہوئی ہے۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام کا کہنا تھا کہ ملک میں اب کورونا کے بعد کی صورتحال پر سوچنا ہوگ۔ ملک میں پہلے سے معیشت خراب تھی رہی سہی کسر کورونا نے پوری کرلی۔

مزید پڑھیں: کوروناکیخلاف جنگ میں پاکستانی سائنسدانوں کا اہم کامیابی کا دعویٰ

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا صحت کے مشیر کو فوری طور ہٹانے کا فیصلہ علامتی ہے۔ صرف ایک محکمہ نہیں بلکہ پوری حکومت مسئلے کے حل میں ناکام ہے۔ حکومت متاثرین کو ریلیف پہنچانے میں کامیاب نہیں ہورہی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ لاک ڈاوَن میں مساجد کو فوکس کیوں کیا جارہا ہے؟ ہر قسم کی بھیڑ کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے لیے خطرناک قراردیا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں