لاہور: قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے،حکومت کی ذمہ داری اس وقت اپوزیشن ادا کر رہی ہے۔
ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سابق میئرز سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اپنی ذمہ داریاں انجام دینےمیں مکمل ناکام ہوچکی ہے، امدادی رقوم کی فراہمی میں پنجاب حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جہاد میں ہم سب نے بڑھ چڑھ کر کرداراداکرنا ہے، امدادی رقوم کو ہجوم کی شکل میں تقسیم کرنےسےکورونا پھیل سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لیے حفاظتی لباس ملک بھرمیں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ طبی سامان آزادکشمیر،گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں میں تقسیم کیا گیا۔