وزیر اعظم کی عیسائی برادری کو ایسٹر پر مبارکباد اور اہم پیغام

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے عیسائی برادری کو ایسٹر کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے گھروں میں رہنے کی اپیل کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ہماری مسیحی برادری کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں اور اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے اپنے گھروں تک محدود رہیں۔


وزیر اعظم نے عیسائی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قومی حفاظتی تدابیر کو بطور خاص اپنائیں، اپنے اور اہلخانہ کی سلامتی کا اہتمام کرتے ہوئے عبادات کیجئے اور خوشیاں منائیے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دی اور کہا کہ اس وقت وطن عزیزسمیت پوری دنیا کورونا کی زد میں ہے۔ ایسٹر پر حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا ہماری قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوشیوں میں دوسروں کو شامل کرنے کا طریقہ سماجی دوری اور حفاظتی تدابیر کو اپنانا ہے، ایسٹر پر سماجی فاصلوں سے ہم خود بھی محفوظ رہیں گے اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 86 ہو گئی

عثمان بزدار نے کہا کہ ایسٹر پر گھروں سے مذہبی رسومات اور عبادات کا آن لائن انعقاد اہم اقدام ہے۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری نے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں جبکہ پاکستان بلا رنگ و نسل، مذہب، ذات اور عقیدے کے ہم سب کا گھر ہے۔


متعلقہ خبریں