اسلام آباد: وزارت خارجہ کی جانب سے کورونا ریلیف فنڈ کیلئے ایک کروڑ ایک لاکھ 82ہزار روپے کا چیک پیش کیا گیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کر کے چیک پیش کیا۔
مزید پڑھیں: کورونا فنڈ: نامور سرمایہ کار حسین داؤد کا ایک ارب روپے امداد کا اعلان
وزیراعظم عمران خان سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزارت خارجہ کورونا وبا کے خلاف قومی جدوجہد کو مستحکم کرنے کیلئے تیار ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے ریلیف فنڈ میں پیسے دینے پر وزارت خارجہ کے افسران اور اسٹاف کے جذبے کو سراہا۔