کراچی: شہر قائد کے علاقے پیرآباد میں ہونے والی ہنگامہ آرائی اور خاتون ایس ایچ او کو زخمی کیے جانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق درج مقدمے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔سرکار کی مدعیت میں درج کیا جانے والا مقدمہ مسجد انتظامیہ سمیت دیگر نامعلوم افراد کے خلاف ہے۔
ہم نیوز کو اس ضمن میں پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ واقعہ میں ملوث کسی بھی ملزم کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آئی ہے۔
لاک ڈاؤن کے دوران نماز جمعہ کے اجتماع سے روکنے پر شہر قائد کے علاقے پیرآباد میں مشتعل افراد نے کچھ دیر قبل پولیس پہ حملہ کرکے خاتون ایس ایچ او شرافت خان کو زخمی کردیا تھا۔
کراچی: شرقی و وسطی میں زیادہ کورونا متاثرین ہیں،ڈی جی ہیلتھ
پولیس حکام کے مطابق پولیس اور نمازیوں کے درمیان تصادم جامع مسجد اورنگی ٹاؤن کی فرنٹیئر کالونی میں ہوا۔ خاتون ایس ایچ او اپنے فرائض منصبی ادار کرنے کے لیے سندھ حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کرانے گئی تھیں۔
کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت سندھ نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کررکھی ہے۔ مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے بھی عوام الناس سے اپیل کی ہے وہ نماز کی ادائیگی گھروں پہ کریں۔
سول اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ آصف علی عباسی نے ایس ایچ او پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔
سول اینڈ جو ڈیشل میجسٹریٹ نے ڈی آئی جی ویسٹ سے رپورٹ طلب کی ہے۔
کراچی لاک ڈاوُ ن: چھ افراد کی لاشیں برآمد، چار نے خود کشی کرلی
واقعہ کے فوری بعد پولیس نے اطراف کی تمام گلیاں مکمل طور پر سیل کردی تھیں اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے تھے۔