پاکستان میں کورونا سے93 جاں بحق، 5,496 متاثر


اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں 93 افراد ہلاک اور 5 ہزار 496 متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 44 کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 122 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائر سے پنجاب میں سب سے زیادہ 2672 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سندھ 1452، بلوچستان 230، خیبرپختونخوا 744، اسلام آباد 131، گلگت بلتستان 224 اور آزاد کشمیرمیں 43 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مجموعی طور پر 54 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 46 فیصد مقامی ہیں۔  کورونا کے اب تک ایک ہزار 28 مریض صحتیاب اور 93 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کورونا سے سندھ میں 31، پنجاب 22، کے پی 34، گلگت بلتستان 3، بلوچستان 02 اور اسلام آباد میں بھی ایک مریض جاں بحق ہو چکا ہے۔

ملک بھر میں اب تک 65 ہزار 114 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3233 نئے ٹیسٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس، دنیا بھر میں اموات ایک لاکھ 8 ہزار سے بڑھ گئیں

پاکستان کے 698 اسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے اور اسپتالوں میں 11508 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم سے کم کرنے کے لیے جزوی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ ملک میں عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہے اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔


متعلقہ خبریں