خیبر پختونخوا میں کاروبار مرحلہ وار کھولنے پر غور شروع

خیبرپختونخوا: سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی پیکج کا اعلان

فائل فوٹو


پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے کاروبار مرحلہ وار کھولنے پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔

ذرائع ہم نیوز کے مطابق صوبائی حکومت نے تاجروں سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے جب کہ صنعتی یونٹس، کاروباری افراد، ریٹیل سیکٹر اور مزدوروں کے لیے الگ ضابطہ کار پر غور کیا جا رہا ہے۔

ہم نیوز کے ذرائع کو یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فیکٹریوں، کارخانوں میں تھرمل اسکریننگ اور مزدوروں کیلئے یونٹس میں رہائش دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

ابتدائی طور پر صوبے میں ماچس فیکٹریوں کو بھی جلد کھولنےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ مستحقین کیلئے کیش گرانٹ کا پروگرام شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا، ایف بی آر اور کسٹم دفاتر کو جزوی طور پر کھولنے کی اجازت

اجمل وزیر نے کہا ہے کہ خیبرپختون خوا میں 3600 مقامات پر فنڈز تقسیم کریں گے، کیش فراہمی کا پروگرام آن لائن ہوگا اور تصدیق کےبعد رقم دی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ عوام 8171 سے پیغام موصول ہونے کے بعد امداد وصول کرنے کےحقدار ہوں گے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا اجمل وزیر نے کہا کہ پیغام میں کیش پوائنٹ کا بھی بتایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ایمرجنسی کنٹرول سینٹر 24 گھنٹے کام کررہا ہے، عوام کسی بھی وقت ایمرجنسی کنٹرول سینٹر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

اجمل وزیر نے کہا کہ خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس کے 560 مریض ہیں جب کہ 20 مریض جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اپنا کر کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتی جاسکتی ہے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا کا کہنا تھا کہ ہم نے رقم کی فراہمی کے عمل کو شفاف بنایا ہے۔


متعلقہ خبریں