ماہرہ خان ڈرامہ انڈسٹری میں کب واپس آئیں گی؟

ماہرہ خان کا اپنا گھر

اسلام آباد: بین الاقوامی شہریت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کو بتا دیا ہے کہ وہ ڈرامہ انڈسٹری میں کب واپس آئیں گی۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’ہم سفر‘ میں خرد کا کردار ادا کرکے شہرت کا عروج حاصل کرنے والی ماہرہ خان کافی عرصے سے ڈرامہ انڈسٹری سے دور ہیں۔

ماہرہ کے مداح انہیں آج بھی ڈراموں کا حصہ دیکھنا چاہتے ہیں اور اپنی اس چاہت کا اظہار اداکارہ کے ایک مداح نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک سوال کے ذریعے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کا آنگن ٹیڑھا

ماہرہ  خان کے مداح نے ان سے پوچھا کہ آپ ہمیشہ کہتی تو ہیں کہ عنقریب میں ڈٖرامہ میں کام کروں گی مگر ان وعدوں کے باوجود ماضی قریب میں آپ کا کوئی بھی ڈرامہ اسکرین کی زینت نہیں بنا، آخر کب کریں گی آپ ڈراموں میں کام؟

اداکارہ نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ اس بار میں وعدہ کرتی ہوں کہ فلم کی تکمیل کے بعد میں ڈرامہ میں کام کروں گی۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان نے فلمی کریئر کا آغاز فلم بول سے کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کا والد کی سالگرہ پر محبت و احترام بھرا پیغام

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی فلم ’رئیس‘ 100 کروڑ کلب کا حصہ بھی بنی۔

حال ہی میں ماہرہ خان نے پاکستان اسکرین نیشنل ایوارڈ میں فلموں کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔


متعلقہ خبریں