کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ کا آٓغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 30 ہزار 971 پوائنٹس پر ہوا۔
کے ایس اے 100 انڈیکس میں کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران مثبت کاروبار ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 866 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 31837 کی سطح پر بند ہوا۔
ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 44,457,975 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,975,595,308 بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں فیکٹریوں سے ملازمین کی برطرفی پر سندھ حکومت برہم
گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی اور کاروبار کا اختتام 260 پوائنٹس کمی کے ساتھ 30 ہزار 971 پوائنٹس پر ہوا۔
کورونا کے باعث ملک بھر میں معاشی صورتحال انتہائی متاثرہ ہو رہی ہے جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ ایک ماہ سے اسٹاک مارکیٹ بری طرح سے متاثر ہے اور انڈیکس میں ایک ماہ کے دوران تقریباً 10 ہزار پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے۔