پیرس: فرانس کے صدر ایمونیل میکرون نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کو امریکہ، چین جنگ کا حصہ نہیں بنانا چاہیے۔
ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کی درخواست قبول کر لی
عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کو فون کیا اور ان سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی مذمت کی۔
فرانس کے صدر نے انہیں اپنے ملک کی جانب سے مکمل حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او پرچین نوازی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے تاخیر سے ایکشن لیا۔
کورونا وائرس پر عالمی ادارہ صحت نے تاخیر سے ایکشن لیا، امریکی صدر
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی شہری شدید دباؤ اور مشکلات کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او کو امریکہ سے بہت سے فنڈز ملتے ہیں لیکن آئندہ فنڈز دینے کے معاملے پر سوچیں گے۔