کوروناوائرس کے سبب دنیا میں 87 ہزار سے زائد اموات

کورونا وائرس، صدی کی خطرناک ترین وبا کا ایک سال مکمل

فوٹو: فائل


دنیا کے ممالک میں کورونا کیسز 14 لاکھ 97  ہزار سے تجاوز کر گئے ہیں جب کہ اب تک 87 ہزار 716 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا سے متاثرہ 3 لاکھ 19 ہزار 958 مریض صحت یاب ہوئے تاہم  48 ہزارسات متاثرہ افراد کی صحت تاحال تشویشناک ہے۔

امریکہ کورونا وائرس سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں اب تک چارلاکھ 22 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

چین نے کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے جہاں کورونا وائرس کے مرکز ووہان میں چھہتر روزہ لاک ڈاون ختم کر دیا گیا ہے۔ تاہم چین میں 62 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور دو اموات ہوئی ہیں۔

امریکہ میں مسلسل چھٹے روز ایک ہزار سے زائد ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں مزید ایک ہزار چھ سو بائیس افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ امریکہ میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد چودہ ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

فرانس میں ایک روز میں پانچ سو سے زائد افراد کورونا سے چل بسے ہیں اور مجموعی طور پر دس ہزار آٹھ سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ایک لاکھ  بارہ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کے سبب چودہ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ایک لاکھ چھیالس ہزار کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے۔

جرمنی میں ایک لاکھ دس ہزار سے زائد کیسز ہیں اور دو ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ نیدر لینڈز اور بیلجیئم میں  بھی دو دو ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔


متعلقہ خبریں