کورونا:برطانوی وزیراعظم کو اسپتال سے چھٹی نہ ملی

کورونا:برطانوی وزیراعظم کو اسپتال سے چھٹی نہ ملی

فائل فوٹو


لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو اسپتال سے چھٹی نہیں مل سکی ہے۔ وہ ابھی مزید اسپتال میں قیام کریں گے لیکن تاحال یہ معلوم نہیں ہے کہ وہ مزید کتنا عرصہ اسپتال میں داخل رہیں گے۔

کورونا کے خلاف جنگ ضرور جیتیں گے، ملکہ برطانیہ

ہم نیوز نے عالمی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کے گزشتہ شب اسپتال میں داخل کیے جانے کے بعد ڈاکٹروں کی ہدایت پر متعدد ٹیسٹس کیے گئے ہیں۔

بورس جانسن گزشتہ گیارہ دن سے کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد سے قرنطینہ میں تھے۔

ڈاکٹروں نے انہیں گزشتہ روز مشورہ دیا تھا کہ وہ بعض اہم و ضروری ٹیسٹوں کے لیے اسپتال میں داخل ہو جائیں کیونکہ درکار ٹیسٹس گھر یا دفتر میں نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

کورونا: دنیا بھر میں70 ہزار172 افراد ہلاک ہو گئے

ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ لندن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اب حکومتی امور اسپتال کے بستر سے سر انجام دیں گے۔

لندن کے سینٹ تھامس اسپتال میں زیر علاج برطانوی وزیراعظم کو ’انڈر آبزرویشن‘ رکھا گیا ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہیں کھانسی اور بخار ہے لیکن ان کے عزم وحوصلے برقرار ہیں۔

برطانوی وزیراعظم کے دفتر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بورس جانسن حکومتی امور کی نگرانی کررہے ہیں اوردفتری اموربھی نمٹا رہے ہیں۔

گزشتہ روز جب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تو اسی وقت ملکہ برطانیہ قوم سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کررہی تھیں کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ ضرور جیتیں گے۔

اسرائیلی وزیر صحت اور ان کی اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکار

برطانیہ کے وزیراعظم سے قبل جرمنی کی چانسلر انجلا مرکل قرنطینہ میں رہ چکی ہیں جب کہ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو بھی قرنطینہ میں رہے ہیں۔ اسرائیلی کے وزیر صحت اور ان کی اہلیہ بھی قرنطینہ میں ہیں۔


متعلقہ خبریں