ٹائیگر بھی کورونا سے بیمار

ٹائیگر میں بھی کوروناوائرس کی تشخیص

فائل فوٹو


دنیا میں کورونا وائرس کے سبب12 لاکھ سے زائد انسان متاثر ہو چکے ہیں اور اب ٹائیگرمیں بھی اس کی تشخیص ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نیویارک کے چڑیا گھر میں چار سالہ شیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انتظامیہ نے  چڑیا گھر کے ملازمین میں بھی کرونا وائرس کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

انتظامیہ نے چڑیا گھر کو پہلے ہی عوام کیلئے بند کر رکھا ہے۔ چیڑیا گھر میں موجود دیگر دو ٹائیگرز اور تین افریقی شیر بھی خشک کھانسی کا شکار ہیں، لیکن انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چڑیا گھر کے ملازم سے کورونا وائرس ٹائیگر میں منتقل ہوا۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ متاثرہ ٹائیگر کا علاج کیا جائے گا اور دنیا کو لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہ رکھیں گے۔

حکام نے کہا یہ معلوم نہیں ہے کہ ٹائیگر اور شیر جیسے جانوروں میں کورنا وائرس کیسے پھیلتا ہے لیکن ہم تمام جانوروں کا بھرپور خیال رکھ رہے ہیں اور چڑیا گھر میں موجود شیر کی نسل کے دیگر جانوروں میں بیماری کی فی الحال مشکوک علامات نہیں ہیں۔

نیویارک میں موجود چاروں چڑیا گھر16 مارچ سے عوام کیلئے بند کر دیئے گئے ہیں۔ چاروں چڑیا گھروں میں موجود جانور اور ملازمین کیلئے اب نئے سرے سے اقدامات کیے جائیں گے۔

 


متعلقہ خبریں