پنجاب میں دھوبی کی دکانیں کھولنے کی اجازت

پنجاب میں دھوبی کی دکانیں کھولنے کی اجازت

لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے میں لانڈری اور ڈرائی کلینرز کو دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ144 سے متعلق نیا حکم جاری کیا جس میں لانڈری اور ڈرائی کلینرز کا استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈرائی کلینرز اور لانڈری شاپ مالکان کورونا وائرس سے بچاو کیلئے اقدامات کریں گے اور  صرف ایک ملازم کے ساتھ دکان کھول سکیں گے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے سبب مکمل لاک ڈاؤن ہے اور کسی قسم کا کاروبار کرنے کی اجازت نہیں۔ صوبے میں صرف دودھ، گوشت، سبزی اور ادویات کی دکانیں کھلی ہیں۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض1163 پنجاب میں ہیں اور12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ڈیرہ غازی خان سے 213، ملتان سے 91، رائے ونڈ قرنطینہ سے 142 اور فیصل آباد قرنطینہ سے 5 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے۔ کیمپ جیل لاہور کے 3 قیدی بھی شامل ہیں جن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں