وزیر اعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کو گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور امدادی سامان کے حوالے سے بریفنگ دیں گے جبکہ وزیر اعظم کو مستحقین میں راشن کی فراہمی کے لیے اقدامات پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

گورنر پنجاب نے مخیر حضرات کے تعاون سے ایک لاکھ غریب خاندانوں کے لیے راشن کا انتظام کر رکھا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے ریلیف فنڈ کے لیے مخیر حضرات عطیات کا بھی اعلان کریں گے۔

گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر شخصیات بھی شریک ہوں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس  کے اثرات تیزی سے پھیل رہے ہیں ملک بھر میں کورونا سے اب تک 40 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ پاکستان میں 2 ہزار 7 سو بڑھ گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم سے کم رکھنے کیلئے جزوی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ ملک میں عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں کورونا سے40 افراد ہلاک،2708 متاثر

کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں قبل از وقت کر دی ہیں۔

وزیراعظم نے کورونا کے خلاف ریلیف ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کیا ہے جس کی مدد سے بے روزگار ہونے والے افراد کو گھروں میں راشن پہنچایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں