ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو پیسے دیے جائیں گے، مشیر خزانہ

حکومتی اخراجات میں 5 ہزار ارب روپے کی بچت ہوئی، عدالحفیظ شیخ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کورونا امدادی فنڈ کی رقوم میں سے ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو پیسے دیے جائیں گے۔

مشیر خزانہ ایک بیان میں کہا کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر لائحہ عمل بنا رہے ہیں تاکہ جائز مستحقین کی مدد کریں۔

مزید پڑھیں: کورونا ریلیف فنڈ وبا سے لڑنے کے لیے قائم کیا، وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجلی اور گیس کے بلز جمع کرانے میں تین ماہ کی تاخیر کی چھوٹ دی ہے۔حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ 280 ارب روپے سے زائد کی گندم خریدی جائے گی۔ 100 ارب روپے ایمرجنسی کے لیے رکھے گئے ہیں۔ 100 ارب روپے کے ٹیکس ری فنڈ کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں