عالمی بینک کاپاکستان سمیت25 ممالک کو امداد دینے کا اعلان

World Bank

عالمی بینک نے کورونا وائرس سے متاثرکم آمدنے والے پچیس ممالک کو ایک ارب نوے کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی بینک امداد کے لئے تیزی سے کام کر رہا ہے کیونکہ جن ممالک کوویڈ 19 کے سبب بحران کا سامنا ہے ان کو بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ہے جس میں عالمی کساد بازاری کا خطرہ بھی شامل ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک کیلئے عالمی بینک15 ماہ میں160 بلین ڈالر کی رقم جاری کرے گا۔ رقم سےغریبوں کی امداد، کاروبار اور معاشی بحالی میں مدد ملے گی۔

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو20 کروڑ ڈالر دیئے جائیں گے۔ مذکورہ رقم سے ایسے لوگوں تک خوارک پہنچائی جائے گی جن کی نقل وحرکت کورونا وائرس کے سبب محدود ہے۔

کورونا وائرس کے سبب اسکول نہ جانے والے بچوں اور ہیلتھ ورکرز پر بھی عالمی بینک کی جانب سے ملنے والی رقم خرچ ہوگی۔ قرنطینہ کے دوران صنفی تشدد کی روک تھام کیلئے بھی عالمی بینک کی جانب سے رقم مختص کی گئی ہے۔

عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب لاکھوں بچوں کو گھر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت ہے جب کہ لاکھوں کی تعداد میں غریب افراد کو بھی امداد کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں