ڈینیئل پرل کیس: پاکستان کے اپیل کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، امریکہ

امریکہ کا بھارت سے کشمیر میں پابندیاں جلد ہٹانے کا مطالبہ

امریکہ نے ڈینیئل پرل کیس کا فیصلہ افسوناک قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ملزموں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔ 

امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلیس ویلز نے پاکستانی حکومت کے اپیل کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ڈینیئل پرل کے قتل کے ملزموں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے ۔

ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ امریکی صحافی ڈینیل پرل کے قتل کے تمام ملزموں کی سزاؤں کو ختم کرنا دہشت گردی کو بڑھاوا دینا ہے ۔

امریکی صحافی ڈینئیل  پرلگے اغوا اور قتل کا فیصلہ 18 سال بعد گزشتہ روز سنا یا گیا۔

تین مرکزی مزمان کو اپیلوں کی سماعت کے دوران سندھ ہائی کورٹ نے بری کردیا ۔

سندھ ہائی کورٹ میں  دو روکنی بنچ نے امریکی صحافی ڈینیل پرل کیس میں مجرمان کی جانب سے دائر  اپیلوں پر  محفوظ فیصلہ سنا یا۔

 انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مجرم  احمد عمر  شیخ کو سزائے موت سنائی تھی، جبکہ دیگر تین ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

 سندھ ہائی کورٹ نے آٹھارہ سال بعد تین ملزما ن فہد نسیم، شیخ عادل اور سلمان ثاقب کو  بری کردیا، جبکہ  احم عمر دشیخ کی سزائے موت کو سات سال قید میں تبدیل کردیا۔

احمد عمر شیخ کی سزا کے حوالے سے خواجہ نوید ایڈووکیٹ کہتے ہیں مجرم کو صرف اغواء کیس میں سزا سنائی گئی ہے۔۔ جو وہ کیس کے ٹرائل میں گزار چکا ہے۔

امریکی صحافی ڈینیل پرل کو 2002 میں  کراچی سے اغوا کے بعد قتل کردیا گیا تھا، واقعہ کی کچھ ماہ بعد حساس اداروں اور پولیس کی مشترکہ کاروائی کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا،جن کے مقدمات انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں چلائے گئے اور ملزمان کو سزائیں دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے: ڈینئیل پرل قتل کیس، عدالت نے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

ملزمان کی جانب سے دائر اپیلوں کی سماعت  اور چھ مارچ کو حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد سندھ ہائی کورٹ کے دورکنی بنچ نے اپنا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں