کورونا: برطانیہ میں13 سالہ بچہ موت کی آغوش میں سو گیا

کورونا: برطانیہ میں13 سالہ بچہ موت کی آغوش میں سو گیا

لندن: عالمی وبا قرار دیے جانے والے مہلک مرض کورونا وائرس سے متاثر ہو کر کومہ میں جانے والا بچہ موت کی آغوش میں ہمیشہ کے لیے سو گیا۔ 13 سالہ محمد اسماعیل کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

کوروناوائرس سے دنیا میں41 ہزار سے زائد افراد ہلاک

ہم نیوز کے مطابق اسماعیل ولد عبدالوہاب کو سانس کی تکلیف کے سبب جمعہ کے دن کنگز کالج اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اسپتال میں کیے جانے والے ٹیسٹ میں اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

اسپتال میں علاج کے دوران محمد اسماعیل کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں وینٹی لیٹر پہ رکھا گیا تھا جہاں وہ کومہ میں چلا گیا تھا۔

کورونا امداد فنڈ: امریکن ایئر لائنز نے 12 ارب ڈالر مانگ لیے

محمد اسماعیل برطانیہ میں جاں بحق ہونے والے افراد میں سب سے کمسن بچہ ہے۔ اس کے خاندان کا کہنا ہے کہ ان کے لیے یہ انتہائی دکھ و تکلیف کی گھڑی ہے۔

سی این این کے اینکر کرس کوومو میں کورونا وائرس کی تشخیص

محمد اسماعیل کے متعلق انہوں نے بتایا ہے کہ اسے کوئی تکلیف نہیں تھی اور وہ صحتمند و تندرست تھا۔


متعلقہ خبریں