کورونا وائرس: دنیا میں 36,914 اموات، 7لاکھ سے زائد متاثر

فوٹو: فائل


دنیا بھر میں کورونا سے اب تک 36,914 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ مریضوں کی تعداد سات لاکھ  68 ہزار466 ہو گئی ہے۔

اٹلی میں کورونا سے مزید  آٹھ سو بارہ افراد ہلاک ہوگئے اور مجموعی اموات 11 ہزار پانچ سو 91 ہوگئی ہیں جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔

چین میں کورونا پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے اور پچھلے 24  گھنٹے میں 31 رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں صرف ڈھائی ہزار مریض رہ گئے ہیں۔ کورونا کے سب سے پہلے مرکز ووہان میں معمولات زندگی بحال ہونے لگے ہیں اور شہر کو کھول دیا گیا ہے۔

امریکہ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ بیالیس ہزارسے تجاوز کر گئی اور چوبیس سو چوراسی سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران  شرح اموات میں مزید اضافہ ہوگا اور طبی گائیڈ لائنز کو 15 اپریل تک بڑھائیں گے۔

اسپین میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 537 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ اسی ہزار سے زائد کیسزرپورٹ ہوئے۔

فرانس میں چھبیس سوسے زائد افراد کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ جرمنی میں کورونا مریضوں کی تعداد باسٹھ  ہزارس سے تجاوز کر گئی ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے ہلاکتیں بارہ سو اٹھائیس ہو گئی ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد انیس ہزار سے زائد ہے۔

برطانوی ہیلتھ سیکرٹری کے مطابق برطانیہ میں روزانہ دس ہزار افراد کے کورونا ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔

خلیجی ممالک میں بھی کورونا کیسز کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ سعودی عرب میں کورونا کے تیرہ سو مریض ہیں اور 8 لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

جدہ میں کرفیو کا دورانیہ تین بجے سہ پہر سے صبح چھ بجے تک کردیا گیا ہے۔ ایران میں ہلاکتیں ڈھائی ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں