پشاور میں دو ہفتوں کے لیے دفعہ 144 نافذ

 پنجاب میں کورونا کے 294 نئے کیسز رپورٹ، مزید 5 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں کورونا وائرس کے پیش نظر 2 ہفتوں کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق ہر قسم کی مذہبی، سماجی اور عوامی مجموعہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ ایک خاندان کے دو افراد سے زیادہ اکھٹے نکلنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا کے باعث مقبوضہ کشمیر میں پہلی ہلاکت

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کی مذہبی سماجی یا دیگر عوامی مجمے پر پابندی ہوگی تاہم گاڑی میں مریض کو لے جانے کے لیے دو افراد کا ساتھ جانے پر کوئی روک ٹوک نہیں ۔

پابندی سے استثنی رکھنے والے افراد کو شناختی کارڈ اور ادارے کا کارڈ باہر نکلتے وقت ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

ڈی سے پشاور نے کہا کہ اشیاء خوردنوش کی خریداری کے لیے بھی دو سے ذائد افراد گھر سے نہ نکلیں۔

اعلامیہ میں خبردار کیا گیا کہ خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی ہوگی۔


متعلقہ خبریں