موجودہ ماحول میں جی ٹوینٹی ممالک کی کانفرنس انتہائی اہم ہے، سعودی فرمانروا

موجودہ ماحول میں جی ٹوینٹی ممالک کی کانفرنس انتہائی اہم ہے، سعودی فرمانروا

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ موجودہ ماحول میں جی ٹوینٹی ممالک کی کانفرنس انتہائی اہم ہے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر کے لوگوں کی صحت متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت کو بھی کورونا وائرس کی وجہ سے نقصان پہنچ رہا ہے۔

سعودی فرمانروا نے کہا کہ اس ماحول میں جی ٹوینٹی ممالک کی کانفرنس بہت اہم ہے، ہم مل کر ایسے اقدامات کریں گے کہ جس سے پوری دنیا مطمئن ہو۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد21,283 ہوگئی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد چار لاکھ اڑسٹھ ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ ایک لاکھ تیرہ ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں اسپین کی نائب وزیراعظم میں کورونا وائرس کی تصدیق

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور نو سو کے لگ بھگ متاثر ہیں۔ مکہ، مدینہ اور ریاض میں مکمل کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کا  توسیعی منصوبہ بھی روک دیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں