کورونا: میسی نے اسپتال بنانے کے لیے دس لاکھ یورو عطیہ کردیے


ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر لیونل میسی نے اسپتال کے لیے دس لاکھ یورو عطیہ کر دیے ہیں۔

ہاسپٹل کلینک بارسلونا نے آفیشل ٹویٹ میں لیونل میسی کا شکریہ ادا کیا۔

میسی کی جانب سے دی جانے والی رقم ہاسپٹل کلینک اور ارجنٹائن کے ایک اسپتال میں تقسیم کی جائے گی۔

خیال رہے کہ پوری دنیا اس وقت کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے۔

کورونا وائرس کے سبب دنیا بھرمیں اٹھارہ ہزار آٹھ سو  سے زائد افراد ہلاک اور چار لاکھ  بائیس ہزار متاثر ہوئے ہیں جب کہ ایک لاکھ آٹھ ہزار سے زائد مریضوں نے کورونا کو شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں: میسی نے ریکارڈ چھٹی مرتبہ ’بیلن ڈی اور‘ اپنے نام کر لیا

عالمی ادارہ صحت نے وارننگ دی ہے کہ آنے والے دنوں میں امریکہ کوروا وائرس کا نیا مرکز بن سکتا ہے جہاں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید دوسو چھ افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر ہلاکتیں سات سو انسٹھ ہوگئی ہیں اور چون ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے صدرلارنس اور ان کی اہلیہ میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

اٹلی میں مہلک وائرس سے چوبیس گھنٹے میں مزید سات سو تینتالیس افراد ہلاک ہوئے اور پانچ ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اٹلی میں وائرس کے سبب چھ ہزار آٹھ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں