لاک ڈاؤن کی وجہ سے کراچی اور لاہور کی آب و ہوا میں بہتری

لاک ڈاؤن کی وجہ سے کراچی اور لاہور کی آب و ہوا میں بہتری

لاہور: کراچی اور لاہور میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے جس کے وجہ سے شہر کی فضا مزید بہتر ہو گئی۔

دنیا بھر کورونا وائرس کی وجہ سے بہت سے ملکوں میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے جبکہ پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن ہے۔ کراچی اور لاہور میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے فضائی آلودگی میں بہت تیزی سے کمی آئی ہے جس کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونا ہے۔

ائر کوالٹی انڈیکس میں لاہور اور کراچی میں کی آب و ہوا میں بہتری آئی ہے۔ لاہور دنیا کے 10 آلودہ ترین شہروں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے جبکہ کراچی 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔

ماہر ماحولیات کا کہنا ہے کہ کراچی اور لاہور میں ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے محدود صنعتی سرگرمیاں فضائی آلودگی میں کمی کی بڑی وجہ بن رہی ہیں۔

کراچی اور لاہور کی ائیر کوالٹی انتہائی خراب صورتحال اختیار کر چکی تھی تاہم اب ان دونوں شہروں کی آب و ہوا میں کئی ماہ بعد بہتری آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 972 ہوگئی

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان بھی تیزی سے متاثر ہو رہا ہے اور اب تک 950 سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 7 افراد کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں