ڈویژنل کمشنرز کو زیادہ کیسز والے علاقے سیل کرنے کا اختیار مل گیا

پی ایس ایل کے نئے ترانے نے سب ریکارڈ توڑ دیے

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب کے ڈویژنل کمشنرز کو کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہونے پر مخصوص علاقے کو سیل کرنے کا اختیار ہوگا۔

یہ فیصلہ کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پاک فوج اور رینجرز کے دستے سول انتظامیہ کی مدد کیلئے تمام اضلاع میں پہنچ چکےہیں۔ لاک ڈاؤن پرعملدر آمد کیلئے انتظامی افسران، پاک فوج اور رینجرزحکام  سے تعاون کررہے ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے افراد کا ڈیٹا ضلعی انتظامیہ کو فراہم کردیا ہے۔ بیرون ممالک سے آنے والے افراد کی ٹریسنگ، ٹریکنگ اور علاج کیلئے نمبرداروں کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں کورونا کےمعاشی اثرات، اسٹیئرنگ کمیٹی نےسفارشات مرتب کرلیں

راجہ بشارت نے اجلاس کو بتایا گیا کہ اضلاع میں اسپتالوں کو پرسنل پروٹیکشن کا سامان کل سے ملنا شروع ہوجائے گا۔

چیف سیکریٹری نے اجلاس کو بتایا کہ مستحق خاندان کے کفیل کے قرنطینہ میں ہونے پر اہلخانہ کو فوڈ ہیمپرز فراہم کیےجائیں گے۔ فوڈ ہیمپرز کی فراہمی کیلئے ڈویژنل کمشنرز مخیر حضرات کی مدد بھی لیں گے۔

چیف سیکریٹری نے اجلاس کو بتایا کہ صوبوں اوراضلاع کےمابین اشیا ضروریہ کی ترسیل کیلئے گڈز ٹرانسپورٹ کی بلارکاوٹ نقل وحمل کو یقینی بنایاجارہا ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ میڈیا کے نمائندگان کو ضروری جانچ  پڑتال کے بعد فرائض کی انجام دہی کیلئے فیلڈ میں رہنےکی اجازت ہوگی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ آئی جی پنجاب نے پولیس افسران کو صوبے میں دفعہ 144 کے نفاذ یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں