پنجاب میں کورونا کےمعاشی اثرات، اسٹیئرنگ کمیٹی نےسفارشات مرتب کرلیں


لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے معاشی اثرات کے جائزے کیلئے تشکیل دی گئی اسٹیئرنگ کمیٹی نےسفارشات مرتب کرلی ہیں۔

ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی نے تخمینہ لگایا ہے کہ انسداد کورونا کیلئےاگلے 12 ماہ میں 83 ارب روپے کی ضرورت ہوگی۔

اسٹیئرنگ کمیٹی کے مطابق  پنجاب حکومت کو پہلے 3 ماہ میں 18 اعشاریہ 88 ارب کے فنڈز درکارہوں گے۔ مذکورہ فنڈز میں سے 7 اعشاریہ 59 ارب مرضوں کی تشخیص کیلئےخرچ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں کورونا سے پہلی ہلاکت

اسٹیئرنگ کمیٹی کےتخمینے کے مطابق حفاظتی سامان کیلئے 16 کروڑ 10 لاکھ اور کلینیکل مینیجمنٹ کیلئے 5 اعشاریہ 67 ارب درکارہوں گے۔ اسپتالوں میں حفاظتی سامان کی فراہمی کیلئے ایک اعشاریہ 68 ارب روپے درکارہوں گے۔

تخمینے کے مطابق 51 کروڑ 70 لاکھ روپے نگرانی اور اڑھائی ارب روپے محکمہ صحت کے ملازمین کومراعات دینےکیلئے درکارہوں گے۔ متفرق اخراجات کیلئے 75 کروڑ 60 لاکھ روپے درکارہوں گے۔


متعلقہ خبریں