اسپین، ایک روز میں کورونا کے 6 ہزار سے زائد نئے کیسز


بارسلونا: اسپین میں ایک روز میں مہلک کورونا وائرس کے 6 ہزار 600 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوگئے، جس کے بعد ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 39 ہزار 673 تک پہنچ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس سے اسپین میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 696 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر کو متاثر کرنے والا مہلک مرض کورونا وائرس 195 ممالک تک پھیل گیا جس نے متاثر ہونے والے 16 ہزار 713 افراد کی جان لے لی۔

مزید پڑھیں: امریکی سینیٹر رینڈ پال بھی کورونا کا شکار

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اب تک میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں