ٹرمپ کورونا ویکسین کی جلد دستیابی کیلئے پرامید، ہلاکتوں کی تعداد 553

امریکہ میں اموات کی تعداد ایک لاکھ سے کم رہے گی، امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کے لیے کام کررہے ہیں جبکہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 140 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 553 ہوگئی۔

کورونا ٹاسک فورس کے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں اور متاثرہ افراد کے لیے ادویات اور ضروری اشیا فراہم کی جارہی ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ عوام اور حکومت مل کر کورونا کو  شکست دیں گے، امریکہ میں کاروبار مہینوں نہیں جلد دوبارہ کھولا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کورونا: برطانیہ میں نیشنل ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان

انہوں نے کہا کہ مشکلات جلد ختم اور معاملات زندگی جلد معمول پر آجائے گی جبکہ امریکا میں زندگی کے ہرشعبے نے کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں حصہ لیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہماری معیشت بہت جلد مضبوطی کے ساتھ بحال ہوگی، 15دن کے بعد فیصلہ کریں گے کہ کہاں سے ملک کو کاروبار کے لیے کھولا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف ویکسین کیلئے 8ارب ڈالر مختص کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد کے معاملے میں دنیا میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 140 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد مجموعی تعداد 553 ہوگئی ہے۔

امریکہ میں کورونا وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 46 ہزار سے تجاوز کرگئی جس کے بعد یہ سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔


متعلقہ خبریں