پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 246 ہوگئی

دل کے عارضے کی ادویات سے کورونا کے علاج پر کام شروع

فائل فوٹو


لاہور: آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مضموعی تعداد 246 ہوگئی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کوروناوائرس کے 246 کنفرم مریض ہیں، جن میں ایران سے آئے ہوئے 177 زائرین بھی شامل ہیں۔

مزید پرھیں: کورونا: مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان کا دنیا میں 27 واں نمبر

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق اس وقت لاہور میں کورونا کے 52 مریض، ملتان 2، راولپنڈی 3، گجرات 4 ، جہلم 3، گوجرانوالہ 4، سرگودھا میں ایک مریض ہیں۔

ترجمان کے مطابق  کورونا کے تمام کنفرم مریض مختلف اسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔


متعلقہ خبریں