سندھ میں لاک ڈاؤن کا پہلا دن، خلاف ورزی پر متعدد گرفتار


کورونا وائرس کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں 15 دن کے لیے لاک ڈاوَن کا پہلا روز جاری ہے جس کے تحت صوبے کے دفاتر، پبلک ٹرانسپورٹ اور شاپنگ مالز سمیت تمام عوامی مقامات بند ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق سندھ میں میڈیکل اسٹورز اور اشیائے خورونوش فروخت کرنے والوں کا کام جاری ہے جبکہ گاڑی میں ڈرائیور کے علاوہ ایک شخص کو سفر کرنے کی بھی اجازت ہے تاہم گھر سے نکلنے کے لیے شناختی کارڈ ہمراہ رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد776 تک پہنچ گئی، 5 ہلاک

اس کے علاوہ سندھ میں بجلی، پانی، ٹی وی، کیبل، ٹیلی کام اور بینکنگ سروسز جاری ہیں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجلی اور گیس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ایک ماہ کے بل نہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق سکھر میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مینارہ روڈ ہوٹل پر بیٹھے پانچ افراد زیرحراست لیے گئے جن کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ مختلف علاقوں میں گھومنے والے 2 افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔


متعلقہ خبریں