کورونا وائرس سے دنیا میں 15000سے زائد اموات

کورونا وائرس، برطانیہ کا بھارت کو ریڈ لسٹ سےنکالنے کا اعلان

دنیا بھر کے 192 ممالک میں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد  پندرہ ہزار 433 ہوگئیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد تین لاکھ 58 ہزار 756 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک لاکھ  چھ سو چھتیس افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اٹلی میں مزید چھ سو 51  ہلاکتوں سے مجموعی تعداد 5,476 ہوگئی ہے۔

اسپین میں دو ہزار بائیس، ایران میں اٹھارہ سو بارہ، برطانیہ میں 289 اور فرانس میں چھ سو چوہترافراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے ایک روز میں ایک سو پینتالیس افراد ہلاک ہوئے اور مرنے والوں کی مضموعی تعداد چار سو 67 ہو گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو یارک کو آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کورونا ایک مشکل اور پیچیدہ  دشمن ہے اس کے خلاف جنگ میں جلد فتح حاصل کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا کورونا وبا ظاہر ہوتے وقت چین کو ہمیں مطلع کرنا چاہئیے تھا۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ کورونا کے متعلق امریکی مدد پر بھروسہ نہیں، ہم کورونا وائرس سمیت ہر قسم کے بحران پر قابو پا سکتے ہیں۔ آیت اللہ خامنہ ای نے شک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شبہ ہے کہ وائرس امریکا نے تخلیق کیا۔


متعلقہ خبریں