کوئٹہ: کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں 21 دن تک جزوی لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بڑے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں 3 ہفتےکے لیے بند ہونگیں۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بین الصوبائی اور انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ بھی 3 ہفتےکے لیے بند رہے گی۔
مزید پڑھیں: بلوچستان میں کورونا سے نمٹنے کیلئے خصوصی فنڈ قائم
محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سےجاری نوٹی فکیشن پرعملدرآمد کل سے ہوگا۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں اب تک کورونا کے 81 کیسز سامنے آگئے ہیں۔