کورونا وائرس: مذہبی طبقہ حکومتی اقدامات پر اعتماد نہیں کرتا، وفاقی وزیر

مذہبی جماعت کی جانب سے اشتعال انگیز احتجاج کے باعث دلبرداشتہ ہوں، نورالحق قادری

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھلاؤ کے خلاف کیے گئے اقدامات پر لوگ اور خاص کر مذہبی طبقہ اعتماد نہیں کرتے ہیں۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا تھوڑی احتیاط کریں لیکن دینی طبقہ اس پر عمل نہیں کررہا ہے۔ اس حوالے سے علما کرام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ علما کرام کو اعتماد میں لے کر راضی کرلیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 480 سے تجاوز کر گئی

وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ پورے ملک میں ریسٹورنٹس اور روڈز آباد ہیں۔ ملک میں لاک ڈاوَن کی کیفیت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عرب ممالک نے کورونا وائرس سے متعلق سخت اقدامات کیے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کوروناوائرس کےمریضوں کی مجموعی تعداد 481 ہوگئی ہے جب کہ تین افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کوروناوائرس کے مزید 11 کیسز سامنے آگئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد 256 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب کورونا وائرس سے بلوچستان دوسرے اور پنجاب تیسرے نمبر پر ہے، جن میں باالترتیب بلوچستان 81 اورپنجاب میں 80 کیسز سامنے آئے ہیں۔

حکام کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 9 کیسز سامنے آگئے ہیں، جس کے بعد علاقے میں وائرس سے متاثر ہ افراد کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے 182 افراد کے ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔ صوبے میں کورونا کے ٹیسٹ کیلئے صرف ایک لیبارٹری ہے۔ صوبائی حکومت نے 1330 آئسولیشن رومز ہوٹلوں میں مختص کیے ہیں۔

آزاد کشمیر میں ایک، خیبرپختون خوا میں اڑتیس افراد متاثر اور اسلام آباد میں کورونا کے آٹھ مریض سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کے تین مریض ہلاک ہوئے جب کہ چند صحت یاب بھی ہیں۔


متعلقہ خبریں