کورونا وائرس ایران کو پابندیوں سے نہیں بچا سکتا، امریکہ

جوبائیڈن کی کامیابی تسلیم نہیں کرتا، الیکشن فراڈ تھے: ٹرمپ

وشنگٹن: امریکہ نے واضح کیا  ہے کہ کورونا وائرس ایران کو پابندیوں سے نہیں بچاسکتا اور اس پر رواں ہفتے مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

ایک اعلامیے کے مطابق امریکہ نے کہا کہ  ایران پرپابندیوں کابنیادی ضرورت کےسامان سے کوئی تعلق نہیں۔

ایران نے امریکی پابندیوں کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی چمن میں پاک افغان سرحد کھولنے کی ہدایت

اس سے قبل سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں امریکی پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے پاکستان کو اپنا کردار اداکرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حسن روحانی نے خط میں پاکستان سے کورونا سے نمٹنے کےلیے امداد کی بھی اپیل کی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایران سے پابندیاں ختم کروانے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں اور مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری طور پر ہٹایا جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد نے تہران قیادت کی درخواست پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں