متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کے بیرون ملک سفر پر پابندی لگا دی

فوٹو: فائل


ابو ظہبی: متحدہ عرب امارت (یو اے ای) نے شہریوں کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یو اے ای نے اپنے شہریوں کے علاوہ اقامہ رکھنے والے افراد کے داخلے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر بدھ سے غیر معینہ مدت تک شہریوں پر عارضی پابندی کا اعلان کیا۔

حکومتی ترجمان کے مطابق ملک سے باہر جانے کی پابندی کا اعلان شہریوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کی ایک کوشش ہے جبکہ حکومت لوگوں کو کورونا وائرس سے متعلق آگاہی فراہم کرتی رہے گی۔

وزارت برائے امور خارجہ کے مطابق اس وقت کی جانے والی تمام احتیاطی تدابیر کورونا کے پھیلاؤ کو کم کرنے اور شہریوں کی صحت کے پیش نظر کی گءی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس: عمان نے سیاحوں کو ملک چھوڑنے کا کہہ دیا

اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 944 ہو گئی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 18 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 84 ہزار386 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 250 سے زائد ہوچکی ہے۔

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 245 ہوگئی ہے جب کہ 80 ہزار 928 افراد متاثر ہیں۔ چین میں کورونا وائرس سے 69 ہزار 614 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں