تاجروں نے حکومتی اعلان کے باوجود الیکٹرانکس مارکیٹ کھول لی

تاجروں نے حکومتی اعلان کے باوجود الیکٹرانکس مارکیٹ کھول لی

فوٹو: فائل


کراچی: کورونا وائرس کے باعث سندھ حکومت کے الیکٹرانکس مارکیٹ بند کرنے کے فیصلے کے باوجود تاجروں نے الیکٹرانکس مارکیٹ کھول لی۔

الیکٹرانکس مارکیٹ کے صدر محمد رضوان عرفان نے حکومتی فیصلے کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ہمیں اعتماد میں لیے بغیر الیکٹرانکس مارکیٹ بند کرنے کا اعلان کیا ہمارے ساتھ مشاورت کے بغیر مارکیٹیں بند کرانے کا اعلان سراسر زیادتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 15 روز تک مارکیٹوں کی بندش کے بعد روز کما کر گھروں کی کفالت کرنے والوں کو راشن کون فراہم کرے گا ؟ کاروبار یکسر بند کرنے کے بجائے کاروباری اوقات محدود کر دینا قابل قبول ہوتا۔

صبح ہوتے ہی صدر الیکٹرانکس مارکیٹ، موبائل مارکیٹ سمیت اطراف کی مارکیٹیں کھل گئیں۔ تاجروں کی جانب سے مارکیٹ کھولنے پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور اہلکاروں نے زبردستی دکانیں بند کرانا شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں ‏ پاکستان سیمت ایشیائی ممالک کی معاشی شرح نمو کم رہنے کا امکان

تاجر رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے تاجر برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں