اسلام آباد: معروف ہدایتکار نبیل قریشی نے کورونا وائرس کے تشویشناک پھیلاؤ کے باعث اپنی نئی فلم ’ فیٹ مین‘ کی شوٹنگ ملتوی کر دی۔
نبیل قریشی نے فلم والا پکچرز کی جانب سے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کو منسوخ کر رہے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ایپلیکیشن ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کی وجہ سے ’فلم والا پکچرز‘ نے اپنی نئی فلم ’فیٹ مین‘ کی شوٹنگ ملتوی کر دی ہے۔
@nabeelqureshi Postponed Shooting For Fatman Due To Corona-virus.
Nabeel on behalf of his entire Filmwala Production House announced on Twitter.https://t.co/aMQuEp8sHT— Lollywood Films Official ?? (@Lollywood_Films) March 17, 2020
انہوں نے مزید لکھا کہ یہ فیصلہ اداکاروں اور ٹیم کی حفاظت اور صحت کو مقدم رکھتے ہوئے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے بچاؤ: ہم نیٹ ورک نے ذمہ دارانہ اقدام اٹھا لیے
نبیل قریشی نے لکھا کہ آئیے مل کر ایک محفوظ اور صحت مند دنیا کے لیے دعا کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ نبیل قریشی پاکستان فلم انڈسٹری کا ایک جانا مانا نام ہیں اور ان کے کریڈٹ پہ ایکٹر ان لا، لوڈ ویڈنگ اور نامعلوم افراد جیسی فلمیں ہیں۔