فرانس کا برطانیہ پر ہمسایہ ممالک میں کورونا پھیلانے کا الزام

پاکستان میں کورونا سے 9 افراد ہلاک، 1179 متاثر

فوٹو: فائل


فرانس کے صدرایمانوئل میکرون نے الزام لگایا ہے کہ برطانیہ کی وجہ سے اس  کے ہمسائیہ ممالک میں مہلک کورونا وائرس پھیلا کیوں وہ وائرس کے پھیلاؤکے خلاف سخت اقدامات کرنے میں ناکام رہا۔

میکرون نے الزام لگایا کہ برطانیہ نے ابھی تک صورتحال کو سنجیدہ نہیں لیا جس کا خمیازہ ہمسایہ ممالک کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 7987 ہو گئی

خیال رہے کہ فرانس میں اس وقت 7730 افراد کورونا سے متاثر ہیں جب کہ 175 افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ملک بھر میں لاک ڈاون لگانے کا اعلان کردیا ہے۔ شہریوں کی تمام غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی جو لوگ قانون کی خلاف ورزی کریں گے انہیں سزا دی جائے گی۔

برطانیہ میں گزشتہ جوبیس گھںٹوں میں مہلک وائرس سے16افراد ہلاک، تعداد ایک سو سے بڑھ گئی۔  برطانوی حکومت نے 330 ارب پاونڈ کے بیل آوٹ پیکج کا اعلان کردیا ہے۔

حکومت نے عوام کی غیرضروری نقل و حمل پر پابندی لگا دی گئی ہے۔  دفاتر، میڈیکل اسٹورز، ٹرانسپورٹ اور کریانہ کی دکانیں کھلی ہیں۔


متعلقہ خبریں