کورونا وائرس: حکومت پنجاب کا پرائیویٹ لیبارٹری کیساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ

جنوبی پنجاب کیلئے سرکاری ملازمتوں میں 32 فیصد کوٹہ مختص

فائل فوٹو


لاہور: حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری اسپتالوں پر کورونا وائرس ٹیسٹ کا رش کم کرنے کیلئے پرائیوٹ لیبارٹریز کیساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے پرائیوٹ لیبارٹریز کو رعایتی نرخوں پر کٹس فراہم کرے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسوقت پرائیوٹ لیبارٹریز 8 ہزار روپے کا ایک تشخیصی ٹسٹ کر رہی ہیں۔

صوبے کی مختص سرکاری لیبارٹریوں میں کرونا تشخیصی ٹسٹ مفت بھی کیے جا رہے ہیں جب کہ حکومت کی جانب سے کٹس ملنے کے بعد پرائیوٹ لیباٹریز رعایتی نرخوں پرکورونا ٹسٹ کریں گی۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے بتایا ہے کہ پرائیوٹ لیباٹریز کو کورونا ٹسٹ میں شامل کرنے کا میکنزم تیار کرلیا گیا ہے اور بہت جلد اس پر عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے عوام  سے اپیل کی ہے کہ اسپتالوں میں صرف وہ لوگ آئیں جو بہت سیریس ہیں،  ہم نہیں چاہتے کہ لوگ معمولی بیماری میں اسپتال ائیں اور کورونا لے کرجائیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کیسز کی تعداد 192 ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس کے 155 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 152 زیر علاج ہیں۔ اسی طرح خیبرپختون خوا میں 15 اور بلوچستان میں 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے چار مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے تین زیر علاج ہیں۔ گلگت بلتستان میں تین اور پنجاب میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں