پی ایس ایل کو فوری ملتوی کیوں کیا گیا؟ وجوہات سامنے آگئی


لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کو فوری طور پر ملتوی کرنے کی وجوہات ہم نیوز نے پتہ لگالی ہیں۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق کورونا وائرس کے خطرے کے پیچ نظر پلے آف راونڈ ملتوی کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے خوف سے 15 سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں واپس روانہ ہونا بھی ایک وجہ ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: پی ایس ایل 5 ملتوی

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل مالکان نے دوران اجلاس تجویز دی کہ پلے آف راؤنڈ کو ملتوی کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شائقین کی غیر موجودگی سے ایونٹ پھیکا پڑگیا تھا جبکہ بھارت نے بھی کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر آئی پی ایل ملتوی کی۔

ٹورنامنٹ کا فائنل 18 مارچ کو لاہور ہی میں کھیلا جانا تھا۔

کورونا وائرس کے باعث اب تک کھیلوں کے متعدد عالمی مقابلے ملتوی یا منسوخ کیے جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے غیر ملکی کھلاڑیوں نے واپسی سیٹیں بک کرالیں

چار روز قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کا 13 واں ایڈیشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھاْ۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کو تجویز دی گئی ہے کہ آئی پی ایل کے مقابلے 29 مارچ کی بجائے 15 اپریل سے شروع کرائے جائیں۔

اسپین کی فٹ بال لیگ ’ لا لیگا‘ کے اگلے دو راؤنڈز کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر معطل کر دیئے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں