کورونا وائرس نے عالمی رہنماؤں اور کھلاڑیوں کی عادات بدل دیں

کورونا وائرس نے عالمی رہنماؤں اور کھلاڑیوں کی عادات بدل دیں

کورونا وائرس روایتوں اور عادات پر بھی اثر انداز ہونے لگا ہے اور وائرس کے خطرے کے پیش نظر لوگوں نے ہاتھ ملانے کی روایت ترک کردی۔ عالمی رہنماؤں اور کھلاڑیوں نے بھی عادت بدل لی۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے باعث ہاتھ ملانے اور گلے ملنے کا رجحان کم ہوگیا ہے۔ کسی نے پاؤں کے ذریعے ہیلو کرنا سیکھ لیا تو کوئی کہنیاں آپس میں ٹکرا کر سلام کرنے لگا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئرلینڈ کے وزیراعظم کو ہاتھ ملانے کے بجائے ہاتھ جوڑ کر خوش آمدید کہا۔

برطانوی شہزادہ چارلس بکنگھم پیلس کی تقریب میں شرکا سے ہاتھ ملاتے ملاتے رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: ہالی وڈ کی بڑی فلموں کی ریلیز منسوخ

جرمنی کے وزیرداخلہ نے چانسلر اینجلا مرکل سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔ ہالینڈ کے وزیراعظم نے غلطی سے ہاتھ ملانے کے بعد فوری درستگی کی۔

فٹبال کے کھلاڑی اور آفیشلز بھی ہاتھ ملانے سے گریز کرنے لگے۔ آسٹریلیا نیوزی لینڈ کرکٹ میچ  کے دوران بھی ہاتھ نہ ملانے کے کئی مناظر دیکھنے کے ملے۔

پشاور زلمی کے حماد اعظم اور راحت علی نے آوٹ کرنے پر کندھا ملا کر خوشی منائی۔


متعلقہ خبریں