کورونا وائرس: حجام کی دکانوں پر بھی احتیاطی تدابیر


لاہور: کورونا وائرس کے باعث حجام کی دکانوں پر بھی احتیاطی تدابیر اختیار کر لیے گئے ہیں۔

لاہور کے حجام نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر بال کٹوانے اور شیو بنوانے کے لیے آنے والے شہریوں کی حفاظت کے لیے حفاظتی اقدامات اختیار کر لیے ہیں۔

حجام کہتے ہیں کہ کورونا وائرس سے بچنا بھی ہے اور معمولات زندگی بھی چلانے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس انتہائی تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ پاکستان میں مہلک وائرس کے مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد 190 سے تجاوز کر گئی ہے۔

ایک اعلامیے کے مطابق 183 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ چار ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے 155 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 152 زیر علاج ہیں۔ اسی طرح خیبرپختون خوا میں 15 اور بلوچستان میں 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے چار مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے تین زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کورونا وائرس کےمتعلق جھوٹی خبروں کا مقابلہ کیسے کر رہا ہے

گلگت بلتستان میں تین اور پنجاب میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 7,174 ہوگئی ہے جب کہ 182,742 افراد میں جان لیواوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں