جنیوا: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی نے دنیا کے ترقیافتہ ترین ممالک کو بھی خوف و دہشت میں مبتلا کردیا ہے۔
کورونا: عالمی اداروں نے اسلام آباد کے ملازمین کو دفاتر آنے سے روک دیا
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے خوبصورت ترین سیاحتی ملک سوئزر لینڈ میں ایمرجنسی نافذ کرکے فوج طلب کرلی گئی ہے جو سڑکوں پہ آگئی ہے۔ حکام کے مطابق فوج ہنگامی صورتحال میں امداد فراہم کرے گی۔
جرمنی کی چانسلر اینجلا میرکل نے ملک میں موجود ہنگامی صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپر مارکیٹوں اور میڈیکل اسٹورز کے علاوہ سب کچھ بند کردیا جائے گا۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمنی میں چرچ، مساجد، تفریحی پارک، سنیما گھروں اور کلبز پر مکمل پابندی لگادی گئی ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمنی میں فوجی دستوں کو تیار رہنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں جب کہ دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ اس نے اپنی سرحدیں بھی بند کردی ہیں۔
کورونا کے باعث آب زم زم کی سپلائی معطل
جرمنی کی حکومت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور ساتھ ہی چھوٹے کاروبار پر عائد ٹیکسز ختم کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق فرانس کے صدر میکرون نے کچھ دیر قبل قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حالت جنگ میں ہیں لیکن ہمارا سامنا کسی قوم یا فوج سے نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا سامنا ایک ایسی بھیانک غیر مرئی طاقت سے ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
صدر میکرون نے اپنے خطاب میں کہا کہ کورونا سے لڑنے کے لیے ہمیں متحد ہونا ہو گا، صفائی کا خیال رکھنا ہوگا اور خود کو گھروں تک محدود کرنا ہوگا۔ انہوں ںے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
فرانس میں تمام تعلیمی ادارے ، شاپننگ سنٹرز ، ریستوران، کیفیٹیریا ز اور ڈسکو کلب وغیرہ پہلے سے ہی بند ہیں۔ اس حکمنامے سے اشیائے خور و نوش کی دکانوں اور میڈیکل اسٹورز کو استشنیٰ حاصل ہے۔
ہم نیوز کے مطابق فرانس میں 100 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی کو زیادہ سخت کرتے ہوئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بلا ضرورت اکھٹے ہونے پر بھی پابندی ہو گی۔
بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے نمائندگان کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر نے اتوار کے دن بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو بھی فوری طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
قواعد و ضوابط کے مطابق فرانس میں انتخابات جیتنے کے لیے پچاس فی صد سے کم از کم ایک ووٹ زائد حاصل کرنا ضروری ہے۔
پاکستانی سائنسدانوں نے کورونا وائرس تشخیصی کٹ تیار کرنے کی پیشکش کردی
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسپین میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 340 ہو گئی ہے جب کہ متاثرین کی تعداد 9000 سے زیادہ بتائی جارہی ہے۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اسپین میں کورونا وائرس کے کیسز میں گزشتہ دس دنوں کے دوران 25 فیصد یومیہ اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق میڈرڈ میں پورے اسپین کی تعداد کے نصف سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق مانچسٹر کی ہڈرسفیلڈ یونیورسٹی کے طالب علم میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس تشخیص کے بعد یونیورسٹی نے کلاسوں کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔
باب کرائن وائس چانسلرکا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے سے آن لائن کلاسز کا آغاز کیا جائے گا۔
اسلام آباد: امریکی سفارتخانے کا ویزہ سیکشن، آج سے کام نہیں کرے گا
پرتگال میں کورونا وائرس سے متاثرہ 80 سالہ شخص انتقال کرگیا ہے۔ متاثرہ شخص متعدد امراض میں مبتلا تھا اور گزشتہ کئی روز سے سانتا ماریہ اسپتال میں زیر علاج تھا۔
ہم نیوز کے مطابق پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوزا نے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔